اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہنیہ نے جمعے کو اپنے بیان میں غزہ پرصیہونی فوج کے ہوائی اور توپخانوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ نہیں چاہتی لیکن صیہونی حکومت کے حملوں کا بھرپور جواب دے گی -
انہوں نے صیہونیت مخالف جدوجہدجاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ پرحملہ کرکے استقامتی تحریک کوشکست نہیں دے سکتا-
واضح رہےکہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں اور توپخانوں نے جمعرات اور جمعے کو غزہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون شہید اور چھے دیگر زخمی ہوگئے-
دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ کیا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲